526

کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے پر غور

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچزکروانے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا پنجاب حکومت جو بھی ایڈوائزری جاری کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچزکروانے پر غور کر رہی ہے ، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں، پنجاب حکومت جو بھی ایڈوائزری جاری کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر پہلے ہی کراچی میں پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

پی سی بی نے کرونا سے بچنے کیلئے پلیئرز اور شائقین کواحتیاطی تدابیر لینے کا مشورہ دیتے ہوئے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کوہاتھ ملانےسےمنع کردیا ہے اور شائقین سےگزارش کی ہےکرکٹرز سے آٹوگراف لینےکیلئےقریب نہ جائیں۔

کراچی میں تیرہ ، چودہ ، پندرہ اورسترہ مارچ کو میچز شیڈول ہیں جبکہ فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے کا آپشن دے دیا، جس کے بعد کچھ غیرملکی کھلاڑیوں کی اپنے ممالک واپسی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں