363

آئی جی سندھ کی تعیناتی ، مشتاق مہر کے نام پر اتفاق

کراچی : آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورسندھ حکومت میں مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوگیا، آئندہ48 گھنٹے میں آئی جی کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی پروفاق اورسندھ حکومت میں معاملات طے پا گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانےپروفاق اورسندھ حکومت میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے آر وائی نیوز نے 27جنوری کومشتاق مہرکوآئی جی بنانےکی خبرنشرکی تھی ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کوفیصلے سےآگاہ کردیا ہے ، آئندہ 48گھنٹےمیں آئی جی کی تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آزادی کشمیریوں کاحق ہے بھارت فوری کشمیریوں پر ظلم بند کرے، نیلسن منڈیلا کے داماد

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں صوبے کے اہم معاملات اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی اور آئی جی سندھ کی تعیناتی کےمعاملےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

بعد ازاں وفاق نے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کرتے ہوئے سندھ حکومت کودو ٹوک پیغام دیا تھا کہ گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں