352

‘ بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیا جائےگا’

پشاور : وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا،عدالت میں احتیاط کےطورپر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے اے آر وائی نیوز کے پرورگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 50 بسیں کوریڈور پر موجود ہیں اور بی آرٹی کے عملے کو ٹریننگ کامرحلہ جاری ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبےکیلئے 15اپریل تک کا معاہدہ ہے، بی آرٹی منصوبےکاآخری مرحلہ 15فروری تک مکمل ہوجائے گا،ڈرائیورز اور عملے کی ٹریننگ تو شروع ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کی شامت آگئی

وزیراطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ اپریل تک اس قابل ہوں گے کہ کے بی آرٹی پربسیں چلا سکیں ، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیاجائےگا، عدالت میں احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاورکی تحقیقات کےحکم پرعمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں تھیں۔

عدالت نے استفسار کیا تھا بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟

یاد رہے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے، پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں