354

ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبداللہ گیلانی، فیض نقشبندی، یاسین ملک کے نمائندے سمیت دیگر شریک تھے۔ وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ نے حریت رہنماؤں کوخوش آمدید کہا۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا حریت وفد نے کشمیر سے متعلق وزیراعظم،وزیرخارجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ہندوتوا سوچ پرعمل پیرا مودی سرکار کا چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول، آصف زرداری، فریال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سطح، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، حق خودارادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے شکارکشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں۔

آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں کے وفد نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں، وفد نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں کشمیریوں کی جیسی وکالت کی وہ قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں