picture credit: pixabay 146

سال 2024سے امریکی پاسپورٹ والوں کو یورپ کا ویزہ لینا ہوگا

امریکی پاسپورٹ رکھنے والے ایسے مسافر کہ جو آئندہ سال یعنی کہ 2024میں یورپ کا سفر کرنا چاہیں گے تو انہیں یورپ جانے کے لئے یورپ کا ویزہ لینا ہوگا۔امریکی شہریوں ( پاسپورٹ ہولڈرز ) کو آئندہ سال سے یورپ کی بغیر ویزہ انٹری کی سہولت ختم ہو جائے گی
آئندہ سال امریکی شہریوں کو یورپ کے سفر کے لئے اجازت نامہ حاصل کرتے وقت سات یورو فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔یورپی ممالک سے اجازت نامہ ( ویزہ ) جاری کئے جانے کے بعد یورپ کا وزٹ کرنے والے امریکی مسافر مخصوص عرصہ کے لئے یورپ میں قیام کر سکیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی پاسپورٹ رکھنے والے ایسے مسافر کہ جو آئندہ سال یعنی کہ 2024میں یورپ کا سفر کرنا چاہیں گے تو انہیں یورپ جانے کے لئے یورپ کا ویزہ لینا ہوگا۔امریکی شہریوں ( پاسپورٹ ہولڈرز ) کو آئندہ سال سے یورپ کی بغیر ویزہ انٹری کی سہولت ختم ہو جائے گی ۔امریکی پاسپورٹ پر یورپ جانے کے لئے امریکی شہریوں کو ”یورپین ٹریول انفارمیشن اینڈ آتھو رائزیشن سسٹم “ ( ETIAS) کے لئے اپلائی کرنا ہوگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی شہریوں کو امریکی پاسپورٹ پر دنیا کے 184ممالک میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت دستیاب ہے ۔ امریکی پاسپورٹ کا شمار اس وقت دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہوتا ہے ۔امریکی پاسپورٹ کی اس عالمی رینکنگ میں مزید ابتری واقع ہو گی کہ جب یورپین ممالک ، امریکی پاسپورٹ ہولڈر کے لئے دستاویزی تقاضوں پر عمل شروع کر دیں گے ۔
آئندہ سال امریکی شہریوں کو یورپ کے سفر کے لئے اجازت نامہ حاصل کرتے وقت سات یورو فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔یورپی ممالک سے اجازت نامہ ( ویزہ ) جاری کئے جانے کے بعد یورپ کا وزٹ کرنے والے امریکی مسافر مخصوص عرصہ کے لئے یورپ میں قیام کر سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں