400

سانحہ تیزگام : شیخ رشید نے شارٹ سرکٹ سےآگ لگنےکی رپورٹ مستردکردی

اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشیدنے سانحہ تیزگام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی رپورٹ مستردکردی اور کہا یہ واضح نہیں کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا، دوبارہ تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدنے سانحہ تیزگام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی رپورٹ مستردکردی اور رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 2 نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 4 اسسٹنٹ منیجرزکو دوبارہ تحقیقات کیلئے کہا ہے، نئی تحقیقات میں طے کیا جائے گا کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ کراچی سرکلرریلوےپرایکشن لیا، ریلوے سےمتعلق کی پہلی رپورٹ27 نومبر کو جمع کرائی تھی، ایم ایل ون منصوبے پر بھی اسد عمر اور سپریم کورٹ کا شکریہ اداکرتاہوں، سپریم کورٹ کی وجہ سے آج ٹینڈر جاری ہونے کی تاریخیں آگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ریلوے کا کوئی بزنس پلان نہیں تھا اب بزنس پلان آگیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے سےمتعلق رات کو بھی آپریشن کئےہیں، سرکلر ریلوے کا سارا ٹریک خالی کرائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہم ایک ہی پیج پر ہیں، کراچی سرکلر ریلوے کےتھوڑےٹریک پر مزاحمت کا سامنااب بھی ہے ، سپریم کورٹ ایک بار لاٹھی چارج کرتی ہے تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں