353

سرکاری خرچ پر حج بیت اللہ کی سعادت کرنے والے خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سرکاری خرچ  پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے 16خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کردیا ، جس میں گریڈ ایک تا 22کےملازمین و افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 16 ملازمین کوسرکاری خرچ پرحج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوگی، حج قرعہ اندازی میں گریڈ ایک تا 22کےملازمین و افسران شامل تھے۔

گریڈ ایک تا 15کے 11خوش نصیب ملازمین کا چناؤ عمل میں لایاگیا جبکہ گریڈ15اور اس سے بالا 5 افسران کا نام قرعہ اندازی میں نکالاگیا، اس عمل پر ایک کروڑ 22لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

حج کوٹہ بجٹ میں تریپن لاکھ کی کٹوتی کی گئی ہے ، بلدیہ عظمیٰ کے 4مزید ملازمین کو ویٹنگ پر رکھاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

میئرکراچی نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی مسائل کے باوجود حج قرعہ اندازی کاکام جاری ہے، فائرمینوں کے گھروں کو دیکھ کر دل پریشان ہوتا ہے ، جس صورتحال میں فائرمین کام کررہےہیں  ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں میئرشپ سے استغفی دےدیتاتو سندھ حکومت اپناایڈمنسٹریٹربٹھادیتی، ہم نےاپنی ٹیم کےساتھ اپنے مسائل عوام کےسامنے رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں