Imran Khan 164

مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائینگے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائینگے، فوج سے لڑائی نہیں ، جلد وقت تبدیل ہو نیوالا ہے ۔آنیوالے دنوں میں بڑے سرپرائز دونگا، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں،پارٹی چھوڑنے والے کچھ مجبور کچھ بے نقاب ہوئے ،حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے 7رکنی کمیٹی بنا دی جو حکومت کے ساتھ انتخابات کے حوالے لائحہ عمل طے کرے گی۔شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وکلا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اور ٹکٹ ان کا حق ہےجبکہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں