135

میکڈونلڈ کو 8 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم.

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر تماراک میں چکن نگٹس سے ٹانگ جھلسنے پر جیوری نے میکڈونلڈ کو 8 سالہ لڑکی کو 8 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں اولیویا کارابیلو کی ٹانگ میکڈونلڈ کا بہت گرم چکن میک نگٹ گرنے سے شدید جھلس گئی تھی۔ اولیویا اس وقت صرف 4 برس کی تھی اور اس نے اپنی ماں کے ہمراہ ڈرائیو تھرو سے اپنا آرڈر وصول کیا اور اپنی کار میں میکڈونلڈ کا ہیپی میل کھولا تو اس میں سے انتہائی گرم نگٹ ان کی ٹانگ پر گر گیا جس سے ان کی ٹانگ شدید جھلس گئی۔
اولیویا کے خاندان نے فرنچائز کے خلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا- جیوری نے نقصانات کے ازالے پر 2 گھنٹے سے بھی کم وقت غوروغوض کرنے کے بعد اپنا حتمیٰ فیصلہ سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں