306

نیویارک میں جشن آزادی کے میلوں ، پریڈوں کا موسم آگیا

جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ اور پاکستان آزادی میلے منعقد کئے جاتے ہیں

لاہور (عثمان بن احمد) نیویارک سمیت امریکہ بھر میںبسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ہر سال روایتی انداز میںجشن آزادی پاکستان جوش و خروش سے مناتی ہے ۔ اس سلسلے میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ اور پاکستان آزادی میلے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیویارک میں جشن آزادی کے میلوں اور پریڈوں کا موسم آگیا ہے ۔ نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں 13اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو پر پہلا پاکستان ڈے بروکلین میلہ ( ناصر اعوان گروپ ) کے زیر اہتمام منعقد ہوگا۔ جبکہ 20اگست کو نیویارک اور نیوجرسی میں ایک ہی دن میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں تین بڑے تقریبات منعقد ہوں گی ۔
پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو پر بروکلین میلہ ہوگا، اسی دن شام کو لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی۔PACOLI) کے زیر اہتمام پاکولی میلہ ہوگا جبکہ 20اگست ، اتوار کو ہی امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو گی ۔
ان تین بڑی تقریبات کے بعد 27اگست کو نیویارک سٹی ( مین ہیٹن) میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو گی جو کہ جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں