411

پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا، قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کے خلاف مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی دو ٹیموں پر جرمانہ

قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں