480

پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ کا الزام

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ سے متعلق الزام کی باضابطہ شکایت میچ ریفری کو نہیں کی گئی۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین 22 فروری کو کھیلے گئے میچ کے اختتام پر سرفراز احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

پی سی بی نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال میچ ریفری روشن ماہنامہ کے پاس کوئی تحریری شکایت نہیں پہنچی، آرٹیکل 3.2کی شق 3.2.2 کے تحت ٹیم منیجر میچ کے اختتام کے 48 گھنٹوں میں شکایت درج کروانے کا مجاز ہوتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق بیان سے پوری طرح آگاہ ہیں تاہم الزام عائد کرنے سے قبل نہ تو کئی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے اور نہ تحریری درخواست دی گئی۔

وسیم خان نے کھلاڑیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ایونٹ کی ساکھ مجروح اور غیر ملکی کرکٹرز شکوک و شہبات میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں