369

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس
اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی شریک ,

ڈاکٹر خالد رانجھا، سلیم بریار، میاں منیر، عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ ایڈووکیٹ، آمنہ الفت، شیخ عمر حیات اور دیگر رہنماؤں کی بھی شرکت کی۔

طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہو جائے پھر اگلی بات ہوگی: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہیجو فیصلے دوسری کمیٹی میں ہوئے ہیں ان پر پہلے عملدرآمد ہو جائے تو پھر نئے معاملات پر بات کی جائے

: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی سیاسی امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے

: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی اچھی روایت نہیں: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی
پی ٹی آئی قیادت کو یہ باور کرایا جائے کہ سیاسی معاملات طے ہو جاتے ہیں تو پھر بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے: اجلاس میں اتفاق
پہلے جو چیزیں طے ہوئی تھیں وہ دونوں جانب سے پوری مشاورت سے طے ہونے کے بعد آگے بڑھا گیا تھا: شرکاء کا اظہار خیال

پاکستان تحریک انصاف سے ہمارا الیکشن سے پہلے کا تحریری معاہدہ ہے جس پر آج تک کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا: شرکاء

ہم پی ٹی آئی کی حکومت سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کر رہے ہیں: چودھری شجاعت حسین
پی ٹی آئی کے چند وزراء اور معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں: چودھری شجاعت حسین
ہمیں وزارتوں سے زیادہ ملکی مفادات اور عوام کے حقوق و مشکلات کا خیال ہے اور ہم نے اپنی تمام توجہ اسی طرف مرکوز کر رکھی ہے: چودھری پرویزالٰہی
ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور ملکی مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور اس اصول پر قائم ہیں، ملک کے اندرونی حالات اور سرحدوں کی ہنگامی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے اسی لیے حکومت سے تعاون کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
چند حکومتی معززین بار بار وزارتوں کے حصول کی بات کرتے ہیں ہمیں ایسا کوئی لالچ نہیں: چودھری پرویزالٰہی
اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے حالیہ بیانات کی تعریف.
رپورٹ:فیصل حسین ڈائریکٹر ایچ آر العدنان نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں