331

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کرگئی

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس تیزی سےانسانی زندگیاں نگلنےلگا، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 636 ہوگئی  جبکہ 31 ہزار سے زائدافراداس وائرس کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں ، وائرس سے ہلاکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، چینی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تہترافراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کر گئی۔

چین میں 31ہزار سے زائدافرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، جن میں سے گیارہ سو افراد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، ووہان میں اسٹیڈیم اور کنونشن سینٹرز میں بیڈز لگادئیے گئے ہیں۔

وائرس کے باعث چین کی معیشیت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہے ہیں‌، متعدد شہروں میں لاک ڈاون ہیں۔

دوسری جانب چین میں کرونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر لی وینلیانگ دم توڑ گئے، لی وینلیانگ نے رواں برس جنوری کے  situs slot gacor hari ini آغاز پر ووہان میں حکام کو کرونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔

چینی صدرنے امریکی صدر سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ چین کرونا وائرس پرقابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، امید ہے امریکا کرونا وائر س سے لڑائی میں تحمل سے کام لے گا ،اور مناسب اقدامات کرے گا ۔

جاپان کی بندرگاہ پر روکے گئے کروزشپ میں مزید41 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 61 ہوگئی ہےجبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا ۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے لڑنے والے ممالک کے لیے 675 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کیا تھا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پرمستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

واضح رہے کرونا وائرس سانس کےنظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں