444

کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

کراچی : کروناوائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے اور ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7 بجے سی ایم ہاؤس میں اجلاس کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف سیکریٹری،وزیرصحت،مرتضیٰ وہاب،ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی،ڈائریکٹرایف آئی اے اور ڈی جی ایئرپورٹ شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کروناوائرس کے2کیسزسامنے آنے پر پریشان ہوگیاہوں، اس کے پیش نظر اچانک اجلاس بلاناپڑا، یہ وائرس عالمی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہمیں نہ صرف اسےروکنابلکہ اپنی جان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایران سےآئے1500لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، موبائل نمبرز، ایڈریسز ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں کی آئسولیشن نہین ہورہی تو ان کےگھر کورنٹین رکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نےمتعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو واضح پیغام ہے گھبرانے اور پریشان  ہونےکی ضرورت نہیں، آپ کی حکومت آپ کا پورا خیال رکھے گی، تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:27 فروری کا دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

مراد علی شاہ نے کہا کہ گروپ میں شامل تمام 28لوگوں کی بھی اسکریننگ کی جائے جس پر سیکریٹری صحت نے بتایا 28 لوگ خود بھی  محکمہ صحت سے رابطےمیں اور تعاون کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں استعمال ہونے والی اشیار فوری طور پر خریدنے اور عوام کےلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے، فورس میں چیف سیکریٹری،سیکریٹری ہیلتھ،کمشنراوردیگرشامل ہیں ، ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7بجے سی ایم ہاؤس  میں اجلاس کرے گی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، ایک شخص کراچی دوسرا اسلام آباد کے پمز میں زیر علاج ہے،  دونوں ایران سے وطن واپس آئے تھے۔

صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ کاکہناہےکراچی سمیت سندھ میں سینٹربنادیےہیں،ایران اورچین سےآنےوالوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں