358

کرونا وائرس کا ٹیسٹ اب کراچی میں بھی ممکن

کراچی : ڈاؤیونیورسٹی نے کروناوائرس کی کٹس درآمدکرلیں، پہلےکرونا کے ٹیسٹ کی سہولت صرف این آئی ایچ اسلام آباد میں تھی ، ڈاؤویونیورسٹی پہلاہیلتھ کیئرانسٹیٹیوٹ ہےجہاں یہ سہولت موجودہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی نے کروناوائرس کی کٹس درآمدکرلیں ، در آمدشدہ کٹس جدید ٹیکنالوجی پی سی آر کے طریقہ کار پر ہی استعمال ہوتی ہے، پہلے کروناکے ٹیسٹ کی سہولت صرف این آئی ایچ اسلام آباد میں تھی۔

کراچی میں ڈاؤویونیورسٹی پہلاہیلتھ کیئرانسٹیٹیوٹ ہے، جہاں کروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت موجودہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا نوول کرونا وائرس 2019 کے پیش نظر جنوری کے اوائل میں ہی کوریا سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس درآمد کے لیے ہدایت کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا

نوول کرونا وائرس 2019 اس وقت دنیا کی سب سے خطرناک بیماری ہے، جس کے ٹیسٹ سخت حفاظتی اقدامات اور مستند طریقہ کار کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتے، اس لیے صرف آئسولیشن وارڈ میں رکھے گئے مشتبہ افراد کے ہی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حکومتِ سندھ کے محکمہ صحت کی ہدایت پر ڈاؤ یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر دس بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ ز پہلے ہی تیار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں