474

گورنر پنجاب کی کوشش سے مذاکرات کامیاب، فیصل آباد کے تاجر مان گئے

فیصل آباد: پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور تاجروں کے مسائل اور تحفظات کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے مذاکرات کے لیے پہنچے۔

گورنر نے تاجروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر آج چیمبر آف کامرس آیا، ہماری کامیابی میں تاجربرادری  نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

جائزہ اجلاس: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اُن کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کا کردار سب سے اہم ہے، صنعت کاروں اور تاجروں کے ساتھ مل کر کمیٹی بنائی ہے جو  تاجروں کے تحفظات سُن کر رپورٹ مرتب کرے گی۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم 8 فروری سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، کمیٹی میں2ایم این اے اور2 ایم پی اے بھی شامل ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجروں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، تاجروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں