Mian Shehbaz Sharif 220

حکومت کی مدت 14اگست کو ختم ہو جائے گی، شہباز شریف

الیکشن اکتوبر نومبر میں جب بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کرنا ہے

اسلام آباد ( اردو نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، اس کے بعد جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، اکتوبر نومبر میں جب بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کرنا ہے۔اسلام آباد میں ’پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ‘ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے، وہ شعبہ جس کے ذریعے دنیا نے ترقی کی ہے اسی کے لیے یہاں ہم یہاں موجود ہیں، 2008 میں پنجاب سے ہم نے اس سفر کا آغاز کیا تھا، تعلیم کے ذریعے ہی دنیا نے ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب کے مشورے پر 2008 میں انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا تھا اور اس وقت 2 ارب روپے مختص کیے تھے اور اس سے 4 لاکھ سے زائد انتہائی قابل، محنتی اور ذہین طلبہ و طالبات کو تعلیمی و ظائف دیے گئے تھے جنہوں نے بعد میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دیے، ان وظائف سے ہزاروں غریب طلبہ نے اپنی تعلیم مکمل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں