540

امن معاہدہ ہونے کے بعد امریکا کا افغان طالبان پر پہلا فضائی حملہ

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے چند روز بعد امریکی فورسز کی جانب سے طالبان پر پہلا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے، فضائی حملہ طالبان کے حملےکو روکنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:او آئی سی کا خصوصی وفد لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے روانہ

امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے خلاف 11 دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نے عالمی برادری سے تشدد میں کمی، حملے نہ بڑھانے کا عہد کیا تھا، طالبان غیر ضروری حملے روکیں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔

ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ ہم امن کے لئے پرعزم ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے، ہم پر افغان فورسز کے دفاع کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں