چوہدری اعجاز وڑائچ گجرات کی سٹیٹ آف دی آرٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی ”ریور گارڈن “ اور گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے فی سبیل اللہ ڈائلائسز کے لئے قائم ’کڈنی سنٹر‘ سمیت اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما چوہدری شاہد سندھو کی جانب سے امریکہ کے دورے پر موجود گجرات سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور کاروباری ، سماجی و خدمات خلق میں سرگرم شخصیت چوہدری اعجاز وڑائچ کے اعزا ز میں نیویارک میں پرتکلف استقبالیہ دیا۔چوہدری اعجاز وڑائچ گجرات کی سٹیٹ آف دی آرٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی ”ریور گارڈن “ اور گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے فی سبیل اللہ ڈائلائسز کے لئے قائم ’کڈنی سنٹر‘ سمیت اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔
چوہدری اعجاز وڑائچ کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات عمران ریاض وڑائچ،عبدالرو¿ف، عالم ، محمد عرفان ، حمزہ گوندل ، جہانزیب گوندل، افگن وڑائچ،رانا ندیم مجید ، فیاض خان، عبدالغفور، حافظ قاری عبدالکریم ،ظفر، الیاس میتلا اور عمران وڑائچ نے شرکت کی ۔ شاہد سندھو سمیت شرکاءکی جانب سے چوہدری اعجاز ورائچ کو امریکہ آمد پرخوش آمدید کہا گیا۔
استقبالیہ میں غیر رسمی بات چیت کے دوران چوہدری اعجاز وڑائچ نے شاہد سندھو کی جانب سے نیویارک میں عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاءکو ’کڈنی سنٹر‘ سمیت منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔
اس موقع پرڈیلی نیوزسے بات کرتے ہوئے چوہدری اعجاز وڑائچ نے گجرات شہر میں قائم کردہ کڈنی سنٹر کے بارے میں بتایا جہاں روزانہ ایسے مریض کہ جن کے گردے کام نہیں کرتے کو بالکل فری آف کاسٹ ڈائلائسز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔