139

لاہور میں بارش کے بعد حبس اور گرمی

لاہور ( رپورٹ:مہر النسا احمد) لاہور میں ہفتے کو بارش ہوئی ۔ بارش کی وجہ سے موسم وقتی طور پر بہتر ہو گیا لیکن بارش کے بعد شدید حبس ہو گیا اور گرمی نے ایک بار پھر موسم کو گھیر لیا۔ بارش کی وجہ سے لاہوری پہلے تو خوش ہوئے ، پھر حبس اور گرمی کی وجہ سے ایک بار پھر پریشان ہو گئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم مسلسل گرم رہے گا۔ ماہرین نے شہریوں کو گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، گرم موسم میں ننگے سر باہر نہ جائیں ۔

ڈیلی میڈیا لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں